دھمکیاں ہمارا کام نہیں روک سکتیں

   

دھمکی آمیز مکتوب پر سی پی آئی ایم رکن پولیٹ بیورو برندا کرت کا ردعمل
نئی دہلی ۔ 26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم قائد برندا کرت نے جو 13دیگر افراد کی اس دھمکی پر ردعمل ظاہر کررہی تھیں کہ وہ انہیں جان سے مار دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو اُس مکتوب کو روانہ کر کے انہیں اپنا کام کرنے سے روک دینا چاہتا ہے لیکن انہیں جان لینا چاہیئے کہ کوئی بھی دھمکی ان کا کام نہیں روک سکتیں ۔ پرکاش راج نے اپنے مکتوب میں جو ٹوئیٹر پر روانہ کیا گیاتھا کہا کہ یہ گروپ بندی کا وقت نہیں ہے جیسا کہ سنگھ پریوار کررہا ہے ۔ انہوں نے اور دیگر 14 افراد نے بشمول کرت ، راج ، سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کے ناموں کو اُس فہرست میں شامل بتایا تھا جنہیں قتل کردینا اُن کا مقصد ہے ۔ برندا کرت نے کہا کہ اس قسم کے دھمکی آمیز مکتوب یا پھر ٹوئیٹر پر شائع کردہ دھمکیاں ان کے کام کو روک نہیںسکیں گے ۔ قبل ازیں انہوں نے کنڑا کا ایک قول دھرایا جس کے بموجب دھمکیاں کسی کام میں رکاوٹ نہیں بنتی ۔ یہ مکتوب 29جنوری کو روانہ کیا جانے والا ہے ۔ جس میں نیجاگو نندا سوامی جی کا قول شامل ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کام کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیئے ۔ آپ اس کوشش میں اکیلے نہیں ہوں گے ۔ یہ مکتوب جنہیں ان کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنہیں ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ انہیں اپنے کام سے نہیں روک سکتا ۔ برندا کرت نے کہا کہ انہوں نے اس قسم کے مکتوبات کی کبھی بھی پرواہ نہیں کی اور نہ اپنا کام ایسی دھمکیوں کی وجہ سے ترک کیا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ جس گروپ نے انہیں دھمکی آمیز مکتوب روانہ کیا ہے انہیں پکا محب وطن شہری سمجھا جاتاہے ۔ دہلی پولیس نے اس مکتوب کی حقیقت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔