نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) دھنتیرس اور دیوالی کے موقع پر سونا اور چاندی خریدنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ، مقامی زیورات کے شو روم گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مختلف آفر پیش کر رہے ہیں، وہیں آن لائن پلیٹ فارم بھی فزیکل اور ڈیجیٹل سونے اور چاندی پر پرکشش آفرز لے کر آئے ہیں۔ جیو ، ریلائنس گروپ کی کمپنی، جیو فائننس یا مائی جیو ایپ کے ذریعہ 2,000 یا اس سے زیادہ کی ڈیجیٹل سونے کی خریداری پر دو فیصد مفت سونے کی پیشکش ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ مفت ڈیجیٹل گولڈ خریداری کے 72 گھنٹوں کے اندر گاہک کے گولڈ والیٹ میں جمع کر دیا جائے گا۔ یہ پیشکش 18 سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ، 20,000 یا اس سے زیادہ کی خریداریاں جیو میگا پرائز ڈرا میں حصہ لینے کے اہل ہوں گی، جہاں صارفین 10 لاکھ کے انعامات جیت سکتے ہیں۔ ان میں اسمارٹ فونز، ٹیلی ویژن، سونے کے سکے ، مکسر گرائنڈر اور گفٹ واؤچر شامل ہیں۔