دھنواڑہ ریسنگ گیمز میں فاتح طالبات کو ضلع کلکٹر کی مبارکباد

   

نارائن پیٹ۔ 26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے دھنواڑہ منڈل میں کے جی بی وی ریسنگ گیمز کا ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سیکتھا پٹنائک نے مشاہدہ کیا اس موقع پر ڈی وائی ایس او نے کلکٹر کو بتایا کہ دھنواڈہ میں کے جی بی وی ہاسٹل کی لڑکیوں نے قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج 8 گولڈ سات سلور میڈل اور 5 برونز میڈل حاصل کئے ہیں ،ان کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنے کے بعد، ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک نے طالبات کو مبارکباد دی۔ ان سے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ڈی او ایس وینکٹیش نے کلکٹر سے درخواست کی کہ وہ کے جی بی وی ہاسٹل کے احاطے میں خواتین کی ریسلنگ اکیڈیمی قائم کریں تاکہ طالبات کو بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بہتر تربیت دی جاسکے۔ اس موقع پر پدما نلنی، ورزش کے استاد وینکٹیش وائی ایس اور دیگر نے شرکت کی۔
جکل کے منڈلس میں ریکارڈ بارش کی رپورٹ
پٹلم ۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے محکمہ موسمیات کے ایس او پروین کمار کی اطلاع کے مطابق 23 جولائی سے تجویز کرتے ہوئے بارش میں اضافہ کی تفصیل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدنور منڈل میں 23.0 ملی میٹر، جکل منڈل میں 16.4 ملی میٹر، بڑی کوڑبگل منڈل میں 12.2 ملی میٹر، بچکنڈہ منڈل میں 23.4 ملی میٹر، پٹلم منڈل میں 11.2 ملی میٹر اور ڈونگلی منڈل میں اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیگر منڈلوں کے مقابل بچکنڈہ منڈل میں 0.4 ملی میٹر بارش اضافہ ہوئی ہے۔
موسلادھار بارش سے مکان منہدم
یلاریڈی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ ہفتہ بھر سے ہو رہی موسلادھار بارش سے منڈل لنگم پیٹ کے گاندھی نگر علاقہ میں دو مکانات منہدم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایلماں تانڈا گرام پنچایت حدود میں شیخ امام، شیخ کریم کے دو مکانات مکمل منہدم ہوگئے۔ انہیں عارضی طور پر محفوظ مقام کو منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ کی اطلاع پر ایم پی او ملایاری، سکریٹری ممتا نے گاندھی نگر کو پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر سابق سرپنچ بھیما راؤ موجود تھے۔