نارائن پیٹ۔9 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی نارائن پیٹ این وینکٹیشورلو نے نارائن پیٹ ضلع میں نئے دیہی پولیس اسٹیشن اور دھنواڈہ پولیس اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے تعمیری کاموں کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ پولیس اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں کو معیار کے مطابق تعمیر کریں اور کام کی رفتار کو تیز کریں کیونکہ یہ موسم گرما ہے اور اس لئے عمارت کے تہہ خانے کے ستونوں کو اچھی طرح سے پانی دیا جانا چاہیے۔انہوں نے تعمیری کام کی سست رفتاری پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ زیادہ مزدوروں سے کام لیتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کریں اس موقع پر انکے ہمراہ سی آئی نارائن ہیٹ اور ایس دھنواڑہ کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔