دھنکر راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

   

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھر 9 اور 10 اگست کو راجستھان کے دورے پر ہوں گے اور جودھپور میں جوڈیشل افسران کی ریاستی سطح کی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔نائب صدر سکریٹریٹ نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ دھنکھر اور ڈاکٹر سدیش دھنکھر 9 اگست سے راجستھان کے جودھ پور کے دو روزہ دورے پر ہوں گے ۔دورے کے پہلے دن دھنکھر جودھ پور میں عدالتی افسران کی ریاستی سطح کی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔دوسرے دن نائب صدر راجستھان ہائی کورٹ، جودھ پور کی پلاٹینم جوبلی تقریبات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے ۔