نئی دہلی، 3 جون ( یواین آئی ) نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکر 5 جون سے 7 جون تک چندی گڑھ اور ہماچل پردیش کے تین روزہ دورے پر ہوں گے ۔ نائب صدر جمہوریہ سکریٹریٹ نے منگل کو یہاں بتایا کہ اس دورے کے دوران مسٹر دھنکر کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑبھی ان کے ساتھ ہوں گی ۔ نائب صدر جمہوریہ ہماچل پردیش کے سولن میں واقع ڈاکٹر وائی ایس پرمار باغبانی اور جنگل بانی کے طلباء اور اساتذہ سے بھی بات چیت کریں گے ۔ ڈاکٹر وائی ایس پرمار ہارٹیکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی یکم دسمبر 1985 کو قائم کی گئی تھی جس کا مقصد باغبانی، جنگلات اور متعلقہ شعبوں میں تعلیم، تحقیق اور توسیعی تعلیم کو فروغ دینا تھا۔