دھنکر کی دیوے گوڑا کوسالگرہ کی مبارکباد

   

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے سابق وزیر اعظم اور راجیہ سبھا کے رکن ایچ ڈی دیوے گوڑا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے ۔ دھنکر نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں یہ جانکاری دی۔ نائب صدر نے نئی دہلی میں صبح دیوے گوڑا کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر دھنکرکے ساتھ ان کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکر بھی موجود تھیں۔