دھنکڑ کا کل تمل ناڈو کا دورہ

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ جمعہ کے روز تمل ناڈو کے دورے پر جائیں گے اور وہ چینائی میں گونگوں، بہروں اور نابینا افراد کی تعلیم، رسائی اور بہبود سے متعلق تیسری قومی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ دھنکڑ 31 جنوری 2025 کو تمل ناڈو کے دورے پر ہوں گے ۔ دورے کے دوران، نائب صدر چنئی میں گونگے ، بہرے اور نابینا افراد کی تعلیم، رسائی اور بہبود سے متعلق تیسری قومی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے ۔ اس کا اہتمام معذوروں سے متعلق نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایمپاورمنٹ آف پیپل تنظیم نے کیا ہے ۔