نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ جمعرات کو اتر پردیش کے دورے پر جائیں گے ۔ نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکڑیکم مئی کو لکھنؤ کا دورہ کریں گے ۔ نائب صدر جمہوریہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کی لکھی ہوئی کتاب ’چنوتیاں مجھے پسند ہیں‘ کا اجراء کریں گے۔