نئی دہلی :نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر 17 ستمبر کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں قومی پرچم لہرائیں گے۔پرچم کشائی کی تقریب 18 ستمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے پانچ روزہ اجلاس سے ایک روز قبل ہو رہی ہے جس میں پارلیمانی کارروائی پرانی سے ملحقہ نئی عمارت میں منتقل ہو سکتی ہے۔اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور لوک سبھا میں مختلف جماعتوں کے قائدین موجود ہوں گے۔ صدرکانگریس ملکارجن کھرگے نے دعوت نامہ تاخیر سے ملنے پر تقریب میں شرکت سے معذرت خواہی کرلی ہے۔
اور “کافی دیر سے” دعوت ملنے پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی کو خط لکھ کر کہا کہ انہیں تقریب کا دعوت نامہ 15 ستمبر کی شام کو موصول ہوا۔