نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اتوار کو اترپردیش کے دورہ پر ہوں گے اور کانپور کے سیٹھ آنندرام جے پوریہ اسکول کی گولڈن جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے نائب صدر سکریٹریٹ نے کہا کہ دھنکھر یکم دسمبر کو کانپور، اتر پردیش کے ایک روزہ دورہ پر ہوں گے ۔ دورے کے دوران وہ کانپور کے سیٹھ آنندرام جے پوریہ اسکول کی گولڈن جوبلی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔دھنکھر کانپور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔