نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کل سے مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر رہیں گے اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کریں گے۔ نائب صدرجمہوریہ کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ دھنکھڑ 11 تا12 جولائی کو ممبئی کا دورہ کریں گے ۔ وہ 11 جولائی کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے ۔ دورے کے دوسرے دن نائب صدر جمہوریہ ممبئی کے نرسی مونجی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز (این ایم آئی ایم ایس) کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کریں گے دھنکھڑ دورے کے دوران مہاراشٹر کے راج بھون بھی جائیں گے ۔