دھنکھڑ17جون کو چوتھے قومی آبی ایوارڈ دیں گے

   

نئی دہلی : نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ 17 جون کو چوتھے قومی آبی ایوارڈ دیں گے ۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ یہ ایوارڈز جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ایوارڈ تقسیم تقریب میں دیئے جائیں گے ۔آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے نے کل 41 ونرس کا اعلان کیا ہے جن میں 11 زمروں کا احاطہ کرتے ہوئے چوتھے قومی آبی ایوارڈ، 2022 کے لیے مشترکہ فاتح بھی شامل ہیں۔ ہر ایوارڈ حاصل کرنے والے کو ایک توصیف اور ٹرافی کے ساتھ ساتھ کچھ زمروں میں نقد انعام سے بھی نوازا جائے گا۔بہترین ریاست کا پہلا انعام مدھیہ پردیش کو دیا جائے گا۔ بہترین ضلع کا ایوارڈ اوڈیشہ کے گنجم ضلع کو دیا جائے گا۔ تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع کی جگنادھا پورم گرام پنچایت کو بہترین گرام پنچایت سے نوازا جائے گا۔
دھنکھڑ نے کانگو کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی
نئی دہلی : نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے جمعرات کو جمہوریہ کانگو کے نائب وزیر اعظم وائٹل کامری سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں ہندوستان اور کانگو کے درمیان مضبوط شراکت داری کا ذکر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔