حیدرآباد۔ نامپلی کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں کل رات دیر گئے اشرار کی ایک ٹولی نے اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد پر حملہ کردیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ویویک، ونئے، تلک اور دیگر افراد نے وہاں سے گذرنے والے عمران اور اس کے ساتھی جاوید پر لاٹھیوں سے اچانک حملہ کردیا۔ اس حادثہ میں دو نوجوان زخمی ہوگئے اور انہیں قریب کے دواخانہ میں علاج کیلئے رجوع کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی اور نامپلی پولیس نے علاقہ میں پولیس فورس کو تعینات کردیا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔