حیدرآباد ۔5 مارچ (ایجنسیز) رواں ماہ یعنی مارچ کے مہینے میں تہوار اور عید کی وجہ سے فلم شائقین بڑی فلموں کا انتظار کرہے ہیں جس کی وجہ سے ماحول کافی گرم ہے ۔ ساؤتھ کے سوپر اسٹار یش نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم ٹاکسک19 مارچ کو ریلیز نہیں ہوگی۔ اب یہ فلم 4 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ٹاکسک کے ملتوی ہونے سے رنویر سنگھ کی فلم دھورندھر2 کے لیے راستہ مکمل طور پر صاف ہوگیا تھا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ اب دھوندھر2 اکیلے 19 مارچ کو ریلیز ہوگی، اب کوئی تصادم نہیں ہوگا جس سے اس کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوگا لیکن اس کی راہ میں ایک رکاوٹ آنے والی ہے ۔ دریں اثنا اب ایک بڑے ساؤتھ سوپر اسٹار نے اپنی فلم دھورندھر 2 کے ساتھ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ سوپر اسٹارکوئی اور نہیں بلکہ پاون کلیان ہیں، جو استاد بھگت سنگھ کے نام سے فلم لے کرآرہے ہیں۔ ہریش شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 26 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی تاہم فلم بنانے والوں نے ریلیزکی تاریخ کو ایک ہفتہ پہلے یعنی 19 مارچ تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم یہ ایک پین انڈیا فلم نہیں ہے۔ یہ تیلگو زبان کی فلم ہے۔ لہذا، پاون کلیان ممکنہ طور پر تیلگو مارکیٹ میں دھورندھر 2 کو روک سکتے ہیں۔ دسمبر 2025 میں، ہدایت کار آدتیہ دھر نے دھورندھرکی پہلی قسط جاری کی۔ حالانکہ یہ فلم صرف ہندی میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس نے دنیا بھر میں 1,300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔ پہلی قسط کی کامیابی کے بعد آدتیہ دھر نے دھورندھر 2 کو ہندی کے ساتھ ساتھ تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ تیلگو میں اس کا مقابلہ استاد بھگت سنگھ سے ہوگا۔ تاہم دوسری زبانوں میں راستہ واضح ہے۔رنویر سنگھ کے ساتھ اس فلم میں آر مادھاون، سنجے دت، ارجن رامپال، سارہ ارجن، اور راکیش بیدی بھی ہیں۔ پہلی قسط کی ریلیز کے بعد سے، “دھوراندھر 2” کو لے کر کافی شور مچایا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ “دھوراندھر 2” باکس آفس پر کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔