دھول پیٹ میں پولیس کانسٹیبل پر ریوالور سے عوام کو دھمکانے کا الزام

   

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) منگل ہاٹ کے علاقہ دھول پیٹ جھنگور بستی میں سٹی سکیورٹی ونگ سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس کانسٹبل ٹھاکر اودے ویر سنگھ نے اپنی سرویس ریوالور سے لوگوں کو دھمکاکر سنسنی پھلادی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 27 جنوری کی شب پیش آیا لیکن آج منظر عام پر اُس وقت آیا جب وہاں کے ایک روڈی شیٹر کلن سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔ دھول پیٹ کے عوام نے الزام عائد کیاکہ پولیس کانسٹبل نے علاقہ میں سنسنی پھیلائی ہے لیکن اُس کے خلاف کارروائی کئے بغیر روڈی شیٹر کلن سنگھ کو ملزم بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔