دھونی۔کوہلی سے زیادہ تعاون سوروسے ملا:یوراج

   

نئی دہلی۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے کریر کے دوران مہندر سنگھ دھونی اورکپتان ویراٹ کوہلی سے زیادہ تعاون سابق کپتان سورو گنگولی سے ملا۔گنگولی کی کپتانی میں کریر کا آغاز کرنے والے یوراج نے گزشتہ سال جون میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوشیکا اعلان کیا تھا۔38 سالہ یوراج نے اسپوٹس اسٹار سے کہاکہ میں نے گنگولی کی قیادت میں کھیلا اور مجھے ان سے کافی تعاون ملا۔ اس کے بعد دھونی آئے اور میرے لئے گنگولی اور دھونی کے درمیان کا انتخاب مشکل ہے ۔ لیکن گنگولی کے ساتھ میری بہت سی یادیں ہیں کیونکہ انہوں نے میرا کافی ساتھ دیا ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایسی حمایت مجھے دھونی یا کوہلی سے ملی۔ یوراج نے دھونی کی کپتانی میں2011 میں ہندوستان کی ونڈے ورلڈ کپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ مین آف دی ٹورنمنٹ رہے تھے ۔ وہ دھونی کی کپتانی میں2007 میں پہلا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن بھی تھے ۔گنگولی کے دورمیں یوراج ٹیم کے ایک اہم رکن ہونے کے علاوہ ٹیم کو فتوحات دلوانے والے اہم کھلاڑی مانا جاتے تھے۔