ممبئی۔19اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کو آئی پی ایل کی تاریخ کا ا?ل ٹائم عظیم ترین کپتان منتخب کیا گیا ہے۔آئی پی ایل کے 13 ویں سالگرہ کے موقع پر اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں یہ اعلان کیا گیا۔روہت کی قیادت میں ممبئی نے چار بار جبکہ دھونی کی قیادت میں چنئی نے تین بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔دھونی اور روہت کے علاوہ بنگلور کے خطرناک بلے باز اے بی ڈی ویلیرس بہترین بلے باز اور ممبئی کے تیز گیند باز لست ملنگا کو بہترین بولر منتخب کیا گیا۔چنئی کے تجربہ کار آل راؤنڈر شین واٹسن ا?ل ٹائم بہترین آل راؤنڈر منتخب کئے گئے۔چنئی کے اسٹیفن فلیمنگ بہترین کوچ منتخب ہوئے۔کرکٹ کنکٹڈ کی قسط 3 میں ٹورنامنٹ سے گریٹسٹ آف ا?ل ٹائم دکھائے گئے اور فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔بنگلور اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو بہترین ہندوستانی بلے باز منتخب کیا گیا۔وراٹ نے آئی پی ایل کے 177 میچوں میں 37.84 کی اوسط سے کل 5412 رنز بنائے ہیں۔جیوری کو بہترین کپتان منتخب کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جیوری دھونی اور روہت کے درمیان میں کسی ایک کو منتخب کرنے میں ناکام رہی اور انہوں نے ان دونوں کھلاڑیوں کو مشترکہ طور پر آئی پی ایل کا سب سے بہترین کپتان منتخب کیا۔دھونی کی قیادت میں چنئی نے 11 سیزن میں 10 پلے آف مقابلے کھیلے ہیں جبکہ روہت آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان ثابت ہوئے ہیں جن کی کپتانی میں ممبئی نے سات سیزن میں چار بار کامیابی حاصل کی ہے۔بہترین کوچ کی دوڑ میں فلیمنگ کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے کوچ ٹریور بیلس سے تھا لیکن فلیمنگ نے انتہائی کم فرق سے انہیں شکست دی۔ قابل ذکر ہے کہ کے کے آر نے دو بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔اگرچہ بیلس کی جگہ اب برینڈن میک کولم کے کیآر کے کوچ بنائے گئے ہیں۔بہترین بلے بازوں کے زمرے میں مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور ڈیویلیرس اپنے ٹیم ساتھی وراٹ اور چنئی کے سریش رینا سے تھا۔ اس کے علاوہ بنگلور کے کرس گیل بھی اس دوڑ میں شامل تھے۔لیکن ڈی ویلیرس نے ان سرکردہ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑکر بہترین بلے باز کا خطاب جیتا۔آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ملنگا بہترین بولر منتخب ہوئے۔ملنگا نے آئی پی ایل کے 122 میچوں میں 170 وکٹ لئے ہیں۔ کے کے آر کے پراسرار اسپن بولر سنیل نارائن دوسرے اور حیدرآباد کے تیز گیند باز بھونیشور کمار تیسرے مقام پر رہے۔اگرچہ بھونیشور بہترین ہندوستانی گیند باز منتخب ہوئے۔واٹسن چنئی کے ڈیون براوو اور کے کے آر کے آندرے رسل کو پچھاڑکر بہترین آل راؤنڈر بنے۔اس جیوری میں سابق کرکٹر سمیت 50 رکن شامل تھے۔جیوری میں 20 سابق کرکٹر، 10 سینئر کھیل صحافی، 10 ماہریں اعداد و شمار اور تجزیہ کار، سات براڈکاسٹر اور تین اینکرز شامل تھے جنہوں نے ہر کلاس میں 10-10 کھلاڑیوں اور کپتان اور کوچ میں پانچ پانچ کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔50 رکنی جیوری کے ووٹوں کی بنیاد پر 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جس کے بعد کے کے آر کے کپتان اور دو مرتبہ کے آئی پی ایل چمپئن گوتم گمبھیر، انگلینڈ کے سابق کپتان اور عالمی ٹی 20 فاتح بلے باز کیون پیٹرسن، آئی سی سی ورلڈ کپ اور آئی پی ایل چمپئن آشیش نہرا، ورلڈ ٹی- 20 فاتح آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور آئی پی ایل کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے فاتحین کو منتخب کیا۔