دھونی اور ساکشی کی نوک جھونک کا ویڈیو مداحوں میں مقبول

   

نئی دہلی ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ان دنوں اپنی اہلیہ اورافراد خاندان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے کانہا پارک گھومنے گئے ہیں۔ دھونی کی اہلیہ ساکشی سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر دھونی کی تصویریں اور ویڈیوز شائع کرتی رہتی ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ساکشی کی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں دھونی ان پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ وائرل ہورہی ویڈیو میں ساکشی ، دھونی کی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں۔ اسی دوران دھونی ان پر الزام لگاتے ہیں کہ ساکشی یہ سب اپنے انسٹاگرام فالوورس کیلئے کرتی ہیں۔ جواب میں ساکشی کہتی ہیں میں یہ سب کرتی ہوں تاکہ آپ کے فالوور مجھ سے بھی ایسے ہی پیار کریں۔ میں بھی آپ کا ہی حصہ ہوں ، ویسے بھی میرے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ہر کوئی یہی سوال کرتا ہے کہ دھونی کہاں ہے تھالا کہاں ہے؟ خیال رہے کہ ساکشی دھونی نے اس سے پہلے ایک اور ویڈیو شائع کیا تھا جس میں مہندر سنگھ دھونی ہوٹل میں داخل ہورہے ہیں اور ساکشی مسلسل انہیں سویٹی سویٹی کہہ کر بلا رہی ہیں ، لیکن دھونی پلٹ کر نہیں دیکھتے ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کا ویڈیو اور تصویریں آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ وہ بھلے ہی کرکٹ کے میدان سے دور ہیں لیکن مداحوں کے درمیان ان کی مقبولیت میں میں کمی نہیں آئی ہے۔