دھونی اور وراٹ کے مابین موازنہ کرنا مشکل:گمبھیر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور موجودہ کپتان وراٹ کوہلی کا موازنہ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ دونوں مختلف آرڈر پر بلے بازی کرتے ہیں۔گمبھیر نے یہ بات اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنیکٹڈ کے ایک سوال کہ ہدف کے تعاقب میں بہتر کون کے جواب میں ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ گمبھیر نے کہا کہ وراٹ تیسرے آرڈر میں بلے بازی کرتے ہیں جبکہ دھونی چھٹے یا ساتویں آرڈر پربلے بازی کرتے ہیں اس لئے ان دونوں کا موازنہ کرنا بہت مشکل ہے ۔دھونی کے ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ سے متعلق سوال پر گمبھیر نے کہا کہ شاید ورلڈ کرکٹ نے ایک اہم چیز کی کمی کا شدت سے احساس کیا ہے اور وہ ہے دھونی کا تیسرے آرڈر پر بیٹنگ نہ کرنا۔ اگر دھونی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی نہ کرتے اور تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کرتے تو شاید دنیا کو ایک مختلف قسم کا کھلاڑی نظر آتا۔ ایسا کرنے سے دھونی بہت سے رنز بناتے اور کئی ریکارڈ توڑ دیتے ۔ اگر دھونی ہندستان کی کپتانی نہ کرتے اور تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کرتے تو وہ دنیا کا سب سے دلچسپ کرکٹر ہوتے ۔لیکن سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کی رائے مختلف ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ٹاپ آرڈر میں دھونی کے پاس بیٹنگ کا آپشن موجود تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔