دھونی سوتے ہوئے بھی پب جی کھیلتے ہیں: ساکشی

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی جوکہ آج (7 جولائی کو) اپنی سالگرہ منارہے ہیں اور ان کی اہلیہ ساکشی دھونی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سوتے ہوئے بھی پب جی کھیل رہے ہوتے ہیں اور اسی کے بارے میں بڑبڑاتے بھی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ساکشی نے دھونی سے متعلق کہا کہ ویڈیو گیم کھیلنے کے بے حد شوقین ہیں۔ پب جی نے انہیں اس قدر اپنے جادو میں جکڑا ہوا ہے کہ وہ رات کو گہری نیند میں بھی پب جی کے حوالے سے ہی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ روم میں اکثر تو ایسا ہوتا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ دھونی ان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن وہ ہیڈ فون لگائے گیم میں لوگوں سے گفتگو میں مصروف ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ جوڑے نے حال ہی میں اپنی 11 ویں شادی کی سالگرہ منائی ہے۔