ممبئی ۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کی ممکنہ سبکدوشی سے متعلق خبروں پر لیجنڈگلوکارہ لتا منگیشکر نے سابق کپتان کے نام دل کو چھو لینے والے ایک پیغام میں کھیل جاری رکھنے اور سبکدوشی کا خیال بھی دل میں نہ لانے کی درخواست کی ہے۔ لتا منگیشکر نے ٹوئٹ کیا کہ آج کل میں سن رہی ہوں کہ آپ سبکدوش ہونا چاہتے ہیں، مہربانی کرکے آپ ایسا نہ سوچیں، ملک کو آپ کی ضرورت ہے اور یہ میری بھی درخواست ہے کہ سبکدوشی کا خیال بھی اپنے دل میں مت لائیے۔ دریں اثناء کپتان ویراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس کے دوران دھونی کی سبکدوشی سے متعلق قیاس آرائیوں پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے میں انہوں نے ہم سے اب تک کوئی بات نہیں کی۔