دھونی نے گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا:وقار

   

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ایک عظیم کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سورو گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا ہے ۔وقار نے یہ بات سابق ہندوستانی کپتان دھونی کی سالگرہ کے موقع پر کہی۔ 7 جولائی کو دھونی 39 سال کے ہونے جارہے ہیں۔ سابق فاسٹ بالر وقار نے گلوفنس چیٹ شو ‘کیو 20’ میں دھونی کی تعریف کی اور مداحوں کو بتایا کہ دھونی نے سابق کپتان گنگولی کی وراثت کو آگے بڑھایا اور ملک میں یادگار کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گنگولی ہی تھے جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ کی سمت اور حالت کو تبدیل کرنا شروع کیا اور دھونی نے اس کام کو آگے بڑھایا۔