دھونی نے 16 سالہ قدیم ریکارڈ توڑ دیا

   

وشاکھا پٹنم ۔ دہلی کے خلاف231 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے ایم ایس دھونی نے صرف 16 گیندوں میں ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ دھونی کی اس اننگز کا اثر یہ ہوا کہ سی ایس کے کے شائقین اپنی ٹیم کی شکست کو بھی بھول گئے۔ ان کے لیے دھونی کے دھماکہ خیز بیٹنگ ایک قیمتی لمحہ تھا۔ دھونی نے اسٹیڈیم میں موجود اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہوئے آئی پی ایل میں 16 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑدیا۔ دھونی نے دہلی کیپٹلس کے خلاف 20ویں اوور میں 20 رنز بنائے جوکہ ایک نیا آئی پی ایل ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 20ویں اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ مارک باؤچر کے نام تھا جنہوں نے 2008 کے آئی پی ایل میں آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے 18 رنز بنائے تھے۔ دھونی نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کے 20ویں اوور میں242.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے جملہ 735 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے سب سے زیادہ61 چھکے لگائے۔ 20ویں اوور میں چھکے لگانے کے معاملے میں دھونی کے قریب بھی کوئی نہیں ہے۔ اس معاملے میں کیرون پولارڈ 33 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جواب نہیں کھیلتے۔