دھونی پروڈیوسر بن گئے

   

رانچی ۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی جنہوں نے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے وقفہ لے کر فوجی ٹریننگ کی ہے اب وہ اس تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی وی سیریز تیار کریں گے۔ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی فوجی عہدیدار کی جدوجہد اور ان کی زندگی کے سفر پر مبنی ٹی وی سیریز کو پرو ڈیوس کریں گے جوکہ آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔