دھونی پر بڑھتی عمر کا اثر، دوران بیٹنگ کھانستے اور ہانپتے نظرآئے

   

دبئی: چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پربڑھتی عمر کا اثر نمایاں ہونے لگا۔ سن رائزرحیدرآباد سے میچ میں انھوں نے 36 بالز پر ناٹ آئوٹ 47 رنز بنائے تاہم ٹیم 7 رنز سے ہار گئی، یہ چنئی کی 4 میچز میں تیسری شکست ہے، اس بار بھی دھونی نے شروع میں سست بیٹنگ کی جبکہ آخری 2 اوورز میں وہ کھانستے اور ہانپتے ہوئے دکھائی دیے۔ اس بارے میں انھوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے میرا گلا سوکھ گیا تھا، اسی وجہ سے کھانس رہا تھا، میں نے کوشش تو بہت کی مگر گیند بیٹ پر آ نہیں رہی تھی، اس لیے بہت سی گیندیں ضائع ہوئیں۔