خالص آمدنی 800 کروڑ،کوروناوائرس سے متاثریومیہ مزدوروں کیلئے قلیل رقم،سوشل میڈیا پر ماہی تنقیدوں کی زد میں
رانچی ۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس نے ساری دنیا کو گھر میں قید ہونے پر مجبور کردیا۔ اس وائرس کے پھیلاؤ کو توڑنے کے لئے ہندوستان 15 اپریل تک لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔ تاہم اس لاک ڈاؤن سے روزانہ مزدوری کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی فاؤنڈیشنز اور فلاحی کام کرنے والی تنظمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لئے آگے آئیں ہیں حتی کہ کرکٹرز اور مشہور شخصیات نے بھی کورونا فنڈز میں اپنے عطیات دئے ہیں جس میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی بھی شامل ہیں لیکن ان کی جانب سے دئے جانے والے عطیہ کی ستائش نہیں بلکہ ان پر عوام برہم ہے۔مہاراشٹر ہندوستان میں بدترین متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں 120 سے زیادہ مریض کورونا وائرس کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔ پونے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں ریاست میں زیادہ سے زیادہ معاملات دیکھنے میں آرہے ہیں اور شہر میں روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کو مدد دینے کے لئے ایم ایس دھونی نے 1 لاکھ روپئے دیئے ہیں۔ انہوں نے یہ پیسے عوامی چیریٹیبل ٹرسٹ مکول مادھو فاؤنڈیشن کو ویب سائٹ کیٹو کے توسط سے دیئے ہیں۔ فنڈ ریزر نے نیک مقصد کے لئے 12.5 لاکھ روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس فاؤنڈیشن کے لئے پہلے ہی 12 لاکھ سے زیادہ اکٹھا کرچکا ہے۔ ان عطیات کا استعمال روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو روزانہ ضروری سامان کی فراہمی کے لئے کیا جائے گا۔جبکہ ایم ایس دھونی کی مدد سے روزانہ مزدوری کرنے والے افراد کی دل آزاری ہوتی ہے اور بہت سے لوگ ان کی اس حرکت پر برہم ہیں۔ لیکن کچھ مداح بھی جو کہ دھونی کی ستائش کررہے ہیں۔ دھونی اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ شائقین کا ماننا ہے کہ 38 سالہ سابق کپتان دھونی کو زیادہ سے زیادہ چندہ دینا چاہئے اور 1 لاکھ روپے بہت چھوٹی رقم ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک صارف نے لکھا ہے کہ دھونی کی نیٹ ولیو 800 کروڑ ہے اور انہوں نے صرف ایک لاکھ کا عطیہ دے کر بخل اور مشکل وقت میں ایک بری مثال قائم کی ہے۔ دریں اثنا سورو گنگولی ، عرفان پٹھان ، یوسف پٹھان غریب عوام کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر گنگولی نے 50 لاکھ روپے چاول کیلئے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ عرفان اور یوسف نے کورونا وائرس سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے لوگوں کو چہرے کے ماسک عطیہ کیے ہیں۔ ہندوستانی اوپنر شیکھر دھون نے بھی وزیر اعظم کے امدادی فنڈ میں عطیہ کیا ہے اور اپنے مداحوں سے بھی چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔ تاہم ، شائقین ایم ایس دھونی سے برہم نظر آرہے ہیں اور انہوں نے ضرورت مند لوگوں کے لئے بڑی رقم عطیہ نہ کرنے پر تنقید کی۔