دھونی کا ڈانس ویڈیو وائرل

   

ممبئی : سابق کپتان ایم ایس دھونی کی رشبھ پنت کی بہن کی شادی میں دھماکے دار انٹری اور ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ایم ایس دھونی اور مشہور بیٹر سریش رائنا نے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی جہاں وہ ناچتے، گاتے اور رقص کرتے نظر آئے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایم ایس دھونی، سریش رائنا اور رشبھ پنت کو مشہور گانے دمادم مست قلندر پر جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایم ایس دھونی، سریش رائنا اور رشبھ پنت کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے، انہوں نے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا۔