نئی دہلی ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان کے قدآور وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کشمیر میں انسداد دہشت گردی یونٹ میں پہلی مرتبہ تعینات ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز دورے پر جانے کے بجائے دھونی 15 دن تک پیراکمانڈو بٹالین میں رہیں گے اور وہ یہاں فوجیوں کے ساتھ گشت لگائیں گے۔ سابق ہندستانی کپتان 15 اگست تک یہیں رہیں گے۔ دھونی کو یہاں 19 کلو وزن سامان ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ دھونی کی تعیناتی جس بٹالین میں ہے وہاں ملک کے ہر علاقے سے آئے تقریبا 700 فوجی ہیں جس میں گورکھا، سکھ، راجپوت جیسی سبھی ریجیمینٹ فوجی ہیں اور دھونی کو یہاں ڈے اور نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی کرنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق دھونی 19 کلو وزن کے ساتھ چلیں گے۔ ان کے اس وزن میں تقریبا پانچ کلو بھارتو تین میگزین کا ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ تین کلو کی یونیفارم، دوکلو کے جوتے، ایک کلو کا ہیلمیٹ ، چارکلوکی بلیٹ پروف جیکٹ اور تقریبا چارکلوکے گرینیڈ ہوں گے۔