راجکورٹ ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی کلکشن جس میں مزید دو نئے ارکان کو شامل کیا گیا ہے جس کمیٹی نے بھی سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی کے متعلق اپنے اسی فیصلہ کو برقرار رکھا ہے جس میں پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ دھونی کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے آئی پی ایل میں مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سنیل جوشی کی قیادت میں یہاں منعقدہ پہلے اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف 12 مارچ کو دھرمشالہ میں شروع ہونے والی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا آغاز عمل میںآیا ہے۔ جہاں فٹنس حاصل کرنے والے آل راونڈر ہاردک پانڈیا، فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور اوپنر شکھردھون کی واپسی ہوئی ہے۔ ایم ایس کے پرساد کے جانشین سنیل جوشی نے واضح کردیا ہیکہ دھونی کو ٹیم میں واپسی کیلئے پہلے کھیلنا ہوگا جس کے بعد انہیں اپنے مظاہروں کو بھی ثابت کرنا ہوگا۔ دھونی جنہوں نے گذشتہ برس جولائی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری مقابلہ کھیلا تھا جس کے بعد سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہے لیکن 29 مارچ کو شروع ہونے والے آئی پی ایل میں ان کے مظاہرے توجہ کے مرکز ہیںجس کے ذریعہ ہی وہ قومی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔