دھونی کی بس میں نشت پر آج بھی کوئی نہیں بیٹھتا:چہل

   

Ferty9 Clinic

آکلینڈ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بھلے ہی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں لیکن ٹیم کی بس میں ان کی سیٹ محفوظ رہتی ہے۔ یہ انکشاف اسپنر یزویندر چہل نے ایک انٹرویو میں کیا۔ چہل نے کہا ہیکہ ہم سب ان کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہیں وہ لیجنڈ ہیں اور ان کے احترام میں سفر کے دوران اس نشست پر کوئی نہیں بیٹھتا جو دھونی کیلئے مخصوص تھی۔خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ورلڈکپ 2019 کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں۔ بورڈ نے انہیں سنٹرل کنٹریکٹ بھی نہیں دیا ہے جس کے بعد ان کے مستقبل سے متعلق سوالات زیرگردش ہیں۔ تاہم ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ دھونی ڈومیسٹک کرکٹ اور آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھاکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔