دھونی کی خدمات لینے کا امکان

   

نئی دہلی۔ حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ سے سیمی فائنل مرحلے میں ٹیم کے مایوس کن اخراج کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ ٹیم کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے اقدامات شروع کرے گا۔ مبینہ طور پر زیر غور اقدامات میں سے ایک ایم ایس دھونی کے تجربے اور مہارت کو استعمال کرنا ہے اور 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری اور منصوبہ بندی کرنا۔ہندوستان کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم خطاب گھر میں لانے میں ناکام رہی ۔اس کے بعد کافی تنقید ہوئی، جہاں ماہرین اور شائقین نے ٹی20 کرکٹ کے حوالے سے ہندوستان کے پرانے اسکول کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کوچز کے کرداروں کو بھی تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ معاملہ بی سی سی آئی کے دوران بات چیت کے لیے آسکتا ہے۔د ی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ 41 سالہ دھونی آئی پی ایل 2023 کے بعد سبکدوش ہوں اور اس کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ٹی 20 ٹیم کو تیار کرنے میںمصروف ہوں۔