نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی 39 ویں سالگرہ دنیا بھر کے ان کے شائقین کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ آئی پی ایل ٹیم چینائی سوپر کنگس کے ساتھیوں نے منائی جبکہ سوشیل میڈیا پر وکٹ کیپر کو مبارکباد دینے والوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل پڑا۔اس موقع پر دھونی کی بیوی ساکشی نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی ہے جس میں دھونی کے چہرے پر برتھ ڈے کا کیک لگا ہوا ہے اور گود میں انکی بیٹی بھی موجود ہے۔علاوہ ازیں دھونی کی سالگرہ کے موقع پر انکے چاہنے والے کروڑہا شائقین نے واٹس ایپ اسٹیٹس پر دھونی کی یادگار تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔یادرہے کہ دھونی گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ کے بعد سے کوئی مسابقتی مقابلہ نہیں کھیلا ہے اور رواں برس ورلڈ کپ میں انکی شمولیت آئی پی ایل سے مشروط تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈکپ او رآئی پی ایل سبھی معطل ہیں ۔