دھونی کی کامیابی ، وکٹ کیپروں کیلئے کپتانی کیا راہ ہموار: بٹلر

   

نئی دہلی : راجستھان رائلز کے جارحانہ اوپنر جوس بٹلر کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل میں وکٹ کیپر بیٹسمینوں کو کپتان بنانے کا رجحان دراصل دھونی کی کامیابی کی وجہ سے ہے ۔ آئی پی ایل میں اس وقت جہاں 8 ٹیمیں خطاب کیلئے میدان میں موجود ہیں وہیں 4 ٹیموں نے اپنے وکٹ کیپر کو قیادت کی ذمہ داری بھی دی ہے ۔ دھونی جو کہ 2008 ء سے ہی چینائی سوپر کنگس کیلئے وکٹ کیپر اور کپتان ہیں وہیں اس مرتبہ پنجاب کنگس کیلئے کے ایل راہول کے علاوہ پہلی مرتبہ دہلی کیپٹلس میں ریشپھ پنت اور راجستھان رائلز نے سنجیو سیمسین کو قیادت سونپی ہے ۔بٹلر نے کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وکٹوں کے پیچھے دھونی کی ٹیم کی کامیابی کیلئے چھٹی حس کارفرما ہوتی ہے اور انہوں نے بین الاقوامی سطح کے علاوہ آئی پی ایل میں بھی ٹیم کی فتوحات میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیمیں اب اپنے وکٹ کیپر کو قیادت کی ذمہ داری بھی سونپ رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں کمارا سنگاکارا جو کہ راجستھان کے ڈائرکٹر آف کرکٹ بھی ہیں انہوں نے بھی ان خیالات سے اتفاق کیا ہے ۔