دھونی کے تقرر کے خلاف شکایت

   

ممبئی ۔بی سی سی آئی کی اعلیٰ کونسل کو سابق کپتان ایم ایس دھونی کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے منٹر کے طور پر تقررکے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش کرکٹ اسوسی ایشن کے سابق لائف ممبر سنجیو گپتا نے اپنی شکایت میں کہا کہ دھونی کا تقررمفادات کے تصادم کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت ایک شخص دو عہدے نہیں رکھ سکتا کیونکہ دھونیچینائی ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔