چینائی ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہندرسنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائیوں کے درمیان مداحوں کوسمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا وہ آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں؟عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد سے مہندرسنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ سمجھا جارہا تھا کہ عالمی کپ کا سیمی فائنل ان کے کیریر آخری میچ تھا۔ حالانکہ اس کے بعد دھونی کی طرف سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا اورابھی بھی ملک میں لوگ ان کے واپس آنے پرکسی اہم اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔ کرکٹ شائقین ان کے آئی پی ایل کھیلنے کو لے کر بھی سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔اسی درمیان دھونی کے ریٹائرمنٹ کولیکرایک بڑی خبرآئی ہے۔ آئی پی ایل کی فرنچائزی ٹیم چینائی سپرکنگس کے ایک ذرائع نے کہا کہ دھونی اگلے سال آئی پی ایل میں کھیلیں گے۔ 38 سال کے دھونی کے ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے، لیکن وہ چینائی سپرکنگس کیلئے 2020 آئی پی ایل کھیلیں گے۔اس عالمی کپ کے گروپ میچ میں افغانستان کے خلاف سست بلے بازی کے سبب دھونی کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس سے کئی لوگوں نے تو انہیں ریٹائرمنٹ لینے تک کا مشورہ دے دیا تھا، لیکن وہیں سیمی فائنل میں اس عظیم وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنی بہترین بلے بازی کی بدولت ہندوستان کے لئے جیت کی امید پیدا کردی تھی۔دھونی نے سیمی فائنل میں ٹیم کے لڑکھڑانے کے بعد رویندرجڈیجہ کے ساتھ مل کرساتویں وکٹ کیلئے 116 رن کی شراکت کی تھی، لیکن وہ ٹیم کوجیت نہیں دلاپائے۔ مارٹن گپٹل نے انہیں رن آؤٹ کرکے ندوستان کی اُمیدوں کوتوڑ دیا تھا۔ وہیں اس کے بعد سے ان کی جانب سے کرکٹ کو الوداع کہنے کی بحث تیز ہوگئی تھی اور مداحوں کو سمجھ نہیں آرہا تھاکہ کیا ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں، لیکن چینائی سوپر کنگس نے انکشاف کردیا ہے کہ وہ آئندہ سال دنیا کی سب سے بڑی لیگ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔