دھون نے بیوی کو طلاق دے دی

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی اوپنرشکھر دھون اور آشا مکھرجی نے شادی کے 8 سال بعد طلاق لے لی۔ مکھرجی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر دی کہ وہ اور شکھر دھون شادی کے 8 سال بعد الگ ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ایک طویل لکھا وہ ایک بار پھر سے مطلقہ ہوگئی ہیں۔مکھرجی نے لکھا کہ میں پہلے طلاق یافتہ ہونے کا تجربہ کرچکی ہوں پہلی بار جب مجھے طلاق ہوئی تھی تو میں بہت خوفزدہ ہوگئی تھی میں نے خودکو ناکام محسوس کیا تھا اور مجھے لگا تھا کہ میں اپنے ساتھ غلط کر رہی ہوں۔اْس وقت، میں نے محسوس کیا تھا جیسے میں نے سب کو مایوس کردیا ہے اور خود غرضی بھی محسوس کی تھی، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے والدین کو مایوس کر رہی ہوں، اپنے بچوں کو مایوس کررہی ہوں اور یہاں تک کہ کسی حد تک مجھے ایسا لگا جیسے میں خدا کو مایوس کررہی ہوں کیونکہ طلاق بہت بْرا لفظ تھا۔اب مجھے دوسری مرتبہ بھی طلاق ہوچکی ہے اور میں پھر وہی سب محسوس کررہی ہوں لیکن اس بار میں نے خودکو بااختیار محسوس کیا۔