بنگلور 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر شکھر دھون نے کہا ہے کہ وہ ریاستی ٹورنمنٹ وجئے ہزارے سیریز کے لئے دہلی کی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر دھون جو پہلے ہی قومی خدمات انجام دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں شرکت کررہے ہیں تاہم انھوں نے توثیق کردی ہے کہ وہ 24 ستمبر کو شروع ہونے والے 50 اوورس کے گھریلو ٹورنمنٹ وجئے ہزارے ٹروفی میں ریاستی ٹیم دہلی کی نمائندگی کریں گے۔ دھون نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 مقابلے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ رواں سیریز کے بعد میں وجئے ہزارے ٹورنمنٹ میں شرکت کررہے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ میں اپنے مظاہروں سے ٹیم کے لئے اہم رول ادا کروں گا۔ دھون جنھوں نے موہالی میں منعقدہ دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ ایک بہتر پارٹنرشپ نبھائی تھی ۔