دھون کو ونڈے درجہ بندی میں دو مقامات کی ترقی

   

دبئی : سری لنکا میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپنر شکھر دھون کو ونڈے درجہ بندی میں دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور اب وہ 16 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ درجہ بندی میں بابر اعظم پہلے اور ویراٹ کوہلی دوسرے جبکہ روہت شرما تیسرے مقام پر موجود ہیں۔