ممبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر شکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف ونڈے میں 1000 رنز پورے کرنے والے 5 ویں ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔ دھون نے آسٹریلیا کے خلاف ممبئی ونڈے میں یہ کامیابی حاصل کی۔ بائیں ہاتھ کے دھون اس ٹیم کے خلاف ونڈے میں 1000 رنز مکمل کرنے والے 32 ویں کھلاڑی بنے۔ہندوستانیوں میں سچن تندولکر (3077)، مہندر سنگھ دھونی (1660)، ویراٹ کوہلی (1727) اور روہت شرما (2047) یہ کانامہ اپنے نام کر چکے ہیں۔34 سالہ دھون نے یہ مقام آسٹریلیا کے خلاف 25 ویں اننگز کے دوران حاصل کیا۔دھون اب تک آسٹریلیا کے خلاف 4 سنچری لگاچکے ہیں۔اس میچ سے پہلے دھون کے نام 133 ونڈے میں 5518 رنز تھے، جس میں17 سنچری اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
