دھوکہ بازوں کو راحت کیوں ؟ : سی پی آئی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے ملک میں 50 دھوکہ باز تاجروں کو ہزاروں کروڑ روپئے قرض معاف کرنے پر سوال اٹھایا ہے اور کہا کہ ایک ایسے وقت جبکہ ملک اور عوام شدید بحران کا شکار ہیں۔ دیہی عوام ‘ زرعی مزدور ‘ چھوٹے کسان ‘ تارک وطن مزدور عملا پھنس چکے ہیں اور معیشت اور معاشی سرگرمیاںبحران کا شکار ہیں ایسے میں حکومت کی جانب سے مرکزی ملازمین کو مہنگائی بھتہ تک دینے سے گریز کیا جا رہا ہے اور حکومت نے ملک کے دھوکہ باز تاجروں کے 68,607 کروڑ روپئے معاف کردئے ہیں۔ ریزرو بینک نے ایک آر ٹی آئی سوال کے جواب میں یہ انکشاف کیا تھا ۔ سی پی آئی کے نیشنل سکریٹری اتل کمار انجان نے کہا کہ حکومت کی اجازت سے ریزرو بینک کا فیصلہ ایسا ہے جس سے سارا ملک سکتے میں آگیا ہے ۔ اب یہ رقم ریزرو بینک کو واپس نہیں آئے گی ۔ جن دھوکہ بازوں کی رقومات معاف کی گئی ہیں ان میں میہول چوکسی ‘ وجئے مالیا ‘ نیرو مودی اور کئی دوسرے شامل ہیں۔ یہ لوگ مودی حکومت کے پانچ سال دور حکومت میں ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔