دھوکہ بازی کے ذریعہ کثیر رقم ہڑپ لینے کے خلاف دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /26 مارچ (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے بیوہ کو دھوکہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ستیہ نارائینا اور پی سری درگا کرشنا پرساد کے ساتھی نے سم سوائپ ٹکنک کے ذریعہ سارنگا سندیا نامی خاتون کو دھوکہ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کے متوفی شوہر دیپک سارنگا کا کوٹیک مہندرا بینک کوکٹ پلی برانچ میں اکاؤنٹ ہے اور دھوکے بازوں نے اس اکاؤنٹ سے 3 کروڑ 68 ہزار غیرقانونی طور پر ہڑپ لئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکے بازوں نے بیوہ خاتون کے متوفی شوہر کے اکاؤنٹ سے فرضی دستاویزات اور نیا سم کارڈ حاصل کرتے ہوئے اس کی مدد سے یہ دھوکہ دہی میں ملوث ہوئے ۔