دھوکہ باز آئی اے ایس افسر گرفتار

   

اندور : مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو افسر (آئی اے ایس) کے ایک افسر سنتوش ورما کو دھوکہ دہی اور دیگر الزامات میں گرفتار کر لیا ہے ۔ سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ہریش موٹوانی نے بتایا کہ آئی اے ایس افسر ورما کے خلا ف یہاں مہاتما گاندھی روڈ تھانہ پولیس نے 27 جون کو اندور کی ضلع عدالت کے فرسٹ کٹیگری جوڈیشیل افسر ویجیندر سنگھ راوت کی شکایت پر ایک معاملہ درج کیا ہے ۔ ورما کے خلاف دھوکہ دہی، دستاویز کی جعلسازی، جعلی دستاویز کو حقیقی طور پر استعمال کرنا اور مجرمانہ سازش رچنے کے الزامات ہیں۔