حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساتھی کی دغابازی اور دھوکہ دیہی سے دلبرداشتہ پولیس ملازم نے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سرینواس جو پیشہ سے بوڈاپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے کانسٹیبل بتایا گیا ہے ۔ اس پولیس ملازم سے زمین کے دستاویزات اس کے ساتھی شیوا نے حاصل کرلئے تھے اور ان دستاویزات کو بنک میں رہن رکھتے ہوئے اس سے 35 لاکھ روپئے حاصل کرلئے تھے اور اس کی ادائیگی میں ٹال مٹول کر رہا تھا ۔ اسی سے دلبرداشتہ ہوکر 30 ستمبر کے دن پولیس کانسٹیبل میڑپلی کے علاقہ میں ایک ہوٹل میں آیا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔