دھوکہ دہی معاملہ، اداکارہ سوناکشی سنہا سے اترپردیش پولیس کی پوچھ تاچھ

,

   

مراد آباد: اداکار سے سیاست داں بننے والے شتروگھن سنہا کی لڑکی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سے اترپردیش نے توچھ تاچھ کیلئے ممبئی آئی تھی۔ سوناکشی سنہا پر الزام ہے کہ انہیں پچھلے سال ستمبر کے مہینہ میں دہلی میں ایک پروگرام میں حصہ لیناتھا لیکن وہ اس پروگرام میں فیس لینے کے باوجود شرکت نہیں کی جبکہ ان کی آمد کی ساری تیاریاں مکمل ہوچکی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوناکشی سنہا کے ممبئی رہائش گاہ پر اترپردیش پولیس نے دستک دی۔ اترپردیش پولیس نے ان کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سوناکشی سنہا نے اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے 37لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ رقم لینے کے باوجود بھی انہوں نے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ پولیس نے سوناکشی سنہا کے خلا فت تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 120b،406،34میں معاملہ درج کرلیا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1149829036685836288