نظام آباد: 15 ؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) III ٹائون کے علاقہ میں ایک معمر خاتون کو دھوکہ دہی کے ذریعہ سونے کے زیورات کا سرقہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبہ کے علاقہ میں لنگو بائی نامی معمر خاتون کے پاس ایک شخص پہنچ کر اس سے دریافت کیا کہ وظیفہ آرہا ہے یا نہیں جس پر لنگو بائی نے وظیفہ آنے کا انکشاف کیا تو اتنا کم وظیفہ کیوں آرہا ہے اور بھی زیادہ وظیفہ دلایا جائیگا کہتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیم آپ کے پاس آرہی ہے لہذا آپ کے پاس موجودہ تمام طلائی زیورات اتار دیں کہتے ہوئے اس کے جسم پر موجودہ طلائی زیورات اتارلیا اور معمر خاتون کو باتوں میں بہلاتے ہوئے چائے پلانے کی خواہش کی جس پر خاتون چائے لانے گئی تو اس کے طلائی زیورات لیکر فرار ہوگیا ۔ جب لنگو بائی چائے لیکر آئی تو یہ شخص فرار ہوچکا تھا فوری IIIٹائون پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت در ج کروائی پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
