دھویں کے باعث طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ ،ایک ہلاک

   

جنیوا: سوئس پرچم بردار سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پیر کے روز کہا کہ طیارہ کے اندر دھوئیں کی وجہ سے مجبوراً ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے باعث کیبن کریو کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔ ایئربس اے 220-300 جیٹ جس میں 74 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے، 23 دسمبر کو بخارسٹ سے زیورخ کیلئے پرواز کر رہا تھا جب اسے آسٹریا کے شہر گریز میں اترنا پڑا۔ اس کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی اور کاک پٹ اور کیبن میں دھواں بھر گیا تھا۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔سوئس نے ایک بیان میں کہاکہ ہمیں انتہائی صدمے اور افسوس سے یہ اطلاع دینا پڑی ہے کہ ہمارے نوجوان ساتھی پیر کو گریز کے ہاسپٹل میں انتقال کر گئے۔