نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق ہاکی کھلاڑیوں نے ملک کے افسانوی ہاکی کھلاڑی آنجہانی دھیان چند کو ملک کا اعلی ترین سیویلین ایوارڈ ’’بھارت رتن‘‘ سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب جبکہ نیشنل اسپورٹس ڈے عنقریب منایا جانے والا ہے لہٰذا ایسے موقع پر کھیل کی دنیا کی عظیم شخصیتوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے۔