دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خواتین کی شراکت ضروری: راجناتھ سنگھ

   

نئی دہلی: بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج میں خواتین کے کردار موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو ماں درگا اور رانی لکشمی بائی کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم اندراگاندھی اور سابق صدر جمہوریہ پرتیبھاپاٹل کو یاد کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خواتین کی شراکت ضروری ہے اور ان کے بغیر اس جنگ کو جیتا نہیں جا سکتا۔یہاں وزارت دفاع کی طرف سے منعقدہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ایک ویبنار میں مسلح افواج میں خواتین کے کردار موضوع پر وزیر دفاع نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر کہا کہ ’نان اسٹیٹ ایکٹرس‘ اور’غیر ذمہ دار ممالک‘دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔