دہشت گردانہ حملہ ، ایک خاندان کے 4 افراد زخمی

   

سری نگر ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہی خاندان کے چار افراد جن میں ایک ڈھائی سالہ لڑکی بھی شامل تھی، شمالی کشمیر کے بارہمولا ضلع کے ایک مکان پر عسکریت پسندوں کے حملہ کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے ۔ جمعہ کے دن نامعلوم عسکریت پسند وینجر پورہ گاؤں کے ایک گھر میں زبردستی گھس گئے اور انہوں نے اس گھر کے رہنے والوں پر اندھا دھند فارئنگ شروع کردی جس میں ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ فوری بعد یہ لوگ وہاں سے فرار ہوگئے ۔ انہیں پکڑ نے کے لئے گھر گھر تلاشی شروع کی جاچکی ہے ۔ قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے ایسے حملے کودہشت گردی کی بے رحمانہ حرکت قرار دیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا جاچکا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق آرٹیکل 370 کے بعد سے مرکز نے سرحدی ریاست میں میڈیا پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں، جس کے بعد سے بہت کم واقعات کی اطلاعات بیرون ریاست ملی ہیں۔ یہ حملہ کی بیرون ریاست کیلئے رپورٹنگ اولین اطلاعات میں سے ہے۔